امریکا، برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی

امریکا، برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی
کیپشن: Snowfall
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں شدید سرد موسم اور برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بدترین طوفان سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، شہر بفیلو میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مغربی نیویارک کے کچھ حصوں میں 43 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے، برفانی طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

انٹرنیشنل ایئرپورٹ کل تک کیلئے بند رہیں گے جبکہ امریکا بھر میں تین ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے متاثرہ ریاستوں کو وفاقی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔