نئی فلم کب ریلز ہوگی،سلمان خان نے اعلان کر دیا

 نئی فلم کب ریلز ہوگی،سلمان خان نے اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اگلے سال عید پر فلم ’ رادھے‘ کی ریلیز کورونا صورتحال سے مشروط کردی۔


تفصیلات کے مطابق سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور انہوں نے ممبئی کے مضافات میں اپنے فارم ہاؤس میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان خان نے فلم ’ رادھے‘ کی ریلیز سے متعلق بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال عید پر فلم ’ رادھے‘ کی ریلیز ضروری نہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’ رادھے‘ جب ریلیز ہوگی تو ہوگی، کورونا کی صورتحال ٹھیک ہو اور ویکسین آجائے تو دیکھیں گے۔ سلمان خان نے کہا کہ اگلے سال عید پر رادھے کی ریلیز کی تاریخ دیں گے لیکن سب سے اہم کورونا کی صورتحال ہے، اگر سب کلیئر نہ ہوا تو فلم کی ریلیز روک دیں گے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ رادھے‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جانے تھی لیکن کورونا کے باعث نہیں ہوسکی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer