اگر عمران خان نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

 اگر عمران خان نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹوزرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے 31 جنوری تک استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی بی آج ہوتیں تو کٹھ پتلی مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ حکمرانوں نے غریب، تاجر، مزدور، کسان، ڈاکٹرز اور اساتذہ تک کو نہیں چھوڑا لیکن اب اب عوام اس سلیکٹڈ کو نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے تنگ عوام کٹھ پتلی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہ منتخب نہیں غاصب ہے جس نے تمام حقوق غصب کیے۔ کیسے مان لوں کہ ملک میں جمہوریت ہے۔ اگر کوئی جلسہ کرے تو گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے آمروں سے ٹکرائے، یہ کس کھیت کی مولی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام اس سلیکٹڈ اور نااہل کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو ملک کا بیڑہ غرق کر دیں گے۔ جو عوام کی طاقت سے ٹکراتا ہے وہ پاش پاش ہو جاتا ہے۔ آٹا، چینی، بجلی اور گیس چوروں کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ریکارڈ قرض لیے گئے۔ عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ قرض کہاں گیا؟ قرضوں سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بجلی، گیس، ادویات اور اشیائے خورونوش مہنگی ہیں۔ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور لیکن نالائق کو فکر نہیں، فکر عوام کا ووٹ لینے والوں کو ہوتی ہے۔ اب یہ کھلواڑ، سلیکشن اور سلیکٹرز کا کاروبار بند ہوگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer