پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسدخاکی اسکردو منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر  جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔