(سعدیہ خان) معروف پاپ سنگر فلک شبیر 33 برس کے ہوگئے، سالگرہ کا کیک ڈور آف اویئرنس سے وابستہ یتیم اور غریب بچوں کے ساتھ کاٹا، تحائف تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ وقت گزار کر سالگرہ کو یادگار بنایا۔
سالگرہ کے موقع پر گلوکار نے بچوں ساتھ کیک کاٹا، آٹو گراف لیا، چھوٹی چھوٹی خوشیاں پا کر بچوں کے چہرے کھل اٹھے، پسندیدہ گلوکار فلک شبیر کو اپنے درمیان دیکھا تو بچوں نے ناچتے گاتے اپنی اپنی آوازوں سے سماں باندھ دیا۔
فلک شبیر نے بچوں کو کتابیں تحفہ میں دیں اور دوبارہ ملنے کا وعدہ کیا، انہوںنے بچوں کو میوزک سکھانے اور ان کو عملی طور پر سپورٹ کرنے کے ساتھ ہر سالگرہ ان کے ساتھ منانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
This is the Bestest birthday of my life Thank you door of awareness for giving me This opportunity Special Thanks to Hera mukhtar #falakshabir #falakconcert pic.twitter.com/h6yLEPnVZm
— Falak Shabir (@FalakShabir1) December 27, 2018