ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبےکی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس

مشیر وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبےکی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس، منصوبےکاسول ورک 80.3 فیص مکمل، مشیر وزیر اعلی خواجہ احمدحسان نے اسلام پارک اسٹیشن کا دورہ کیا اور فنشنگ ورکس کاجائزہ لیا، جبکہ جی پی او اسٹیشن کےلئے تعمیراتی کام کے آغاز پر دو بکروں کاصدقہ بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبےکی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس پیکج ون کے سائٹ آفس یو ای ٹی میں منعقدہوا۔ منصوبے پر  پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتارکومزید بڑھانے اور منصوبے کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں گئیں جبکہ حاجی کیمپ ڈرین کوترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کے ساتھ تمام مسنگ لنکس کو تیزرفتاری سےمکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایات دی گئیں، پیکج ون کے سول ورک کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، جس کےمطابق پیکج ون اب تک 87.7 مکمل کرلیاگیا.

بعدازاں مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان نےاسٹیرنگ کمیٹی کےدیگر ممبران کےہمراہ پیکج ون کےاسٹیشن اسلام پارک کا دورہ کیا۔ جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرحماد الحسن نے اسٹیشن پرجاری تعمیراتی، الیکٹریکل اور مکینکل ورکس سمیت فنشنگ ورکس پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام پارک سٹیشن تکمیل کےآخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جبکہ فنشنگ ورکس بھی تیزی سےکیاجارہاہے.