ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے تمام 86 سیکٹر انچارجز کے تقررو تبادلے

شہر کے تمام 86 سیکٹر انچارجز کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کے تمام 86 سیکٹر انچارجز کے تقررو تبادلے کردیے ۔ 
سی ٹی او لاہور نے انتظامی بنیادوں پر 86 سیکٹر انچارجز کو تبدیل کردیا۔ٹریفک انسپکٹر محمد فاروق کو مال ون سے سیکٹر انچارج نیوائیرپورٹ تعینات کردیا۔ ٹریفک انسپکٹر محمد کرامت کو نیوائیرپورٹ سے مال ون تعینات کردیا گیا۔ٹریفک انسپکٹر محمد جبران کو شالیمار سے انچارج ریلوے سٹیشن تعینات کیا گیا۔ٹریفک انسپکٹر مقصود احمد کو انچارج شادمان تعینات کردیا گیا۔ٹریفک انسپکٹر راشد محمود مغلپورہ سے انارکلی سیکٹر انچارج تعینات کردیا ۔ 
رفیق شہزاد کو والٹن روڈ سے شادمان سیکٹرمیں تعیناتی مل گئی ۔ عمر بلال کو ڈیفنس اے سے شادمان سیکٹر تعینات کر دیا گیا۔ابوبکر کو ٹاؤن شپ سے سیکٹر بند روڈ تعینات کردیا گیا۔شہباز پرویز کو گرین ٹاؤن سے بند روڈ سیکٹر تعینات کر دیا گیا۔عبدالجلیل کو جوہر ٹاؤن سے بھوبتیاں سیکٹر تعینات کردیا گیا۔زاہد علی کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بھوبتیاں سیکٹر تعینات کر دیا گیا۔
محمد فہد کو ڈیفنس بی سے ڈیفنس اے سیکٹر تعینات کردیا گیا۔حسن کو شادمان سے ڈیفنس اے سیکٹر میں تعینات کردیا گیا،کامران کو والٹن روڈ سے ڈیفنس بی سیکٹر تعینات کردیا گیا۔
خالد ظہور کو ڈیفنس اے سے ڈیفنس بی سیکٹر تعینات کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور نے افسران کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔