سٹی 42:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ہوگئے ۔
کابینہ ڈویژن نے سردار ایاز صادق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں ۔ صدر مملکت کے بیرون ملک ہونے پر عموما قائم مقام صدر چیئرمین سینٹ کو بنایا جاتا ہے ۔ چونکہ چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں تو اس لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ہوئے ہیں ۔
واضح رہے صدر مملکت کی واپسی تک سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔