ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال؛ ٹرینوں کا شیڈول تبدیل ، ناروال اور سیالکوٹ جانے والی ٹرینیں بند

سیلابی صورتحال؛ ٹرینوں کا شیڈول تبدیل ، ناروال اور سیالکوٹ جانے والی ٹرینیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تبدیل  کردیا گیا ،نارووال اور سیالکوٹ جانے والی ٹرینوں کو بند کر دیاگیا
مسافروں کیلئے نارووال اور سیالکوٹ ریلوےسٹیشن مکمل بند کردیا ، سبک خرام 103-اپ اور اسلام آباد ایکسپریس 107اپ کی روانگی منسوخ کردی ، کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن 5-اپ بھی لاہور تک محدود کردی ،گرین لائن 5-اپ کے مسافروں کو تیز گام 7-اپ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا
تیز گام 7-اپ کو براستہ شاہدرہ، شاہین آباد اور سرگودھا سے راولپنڈی پہنچایا جائے گا،سیالکوٹ ایکسپریس71اپ / 172-ڈاؤن کی روانگی بھی منسوخ کردی ، سیالکوٹ ایکسپریس کے مسافروں کو بھی ریفنڈ دیا جائے گا،تیزگام 8ڈاؤن، جعفرایکسپریس 40ڈاؤن کو براستہ لالہ موسیٰ سے خانیوال پہنچایا جائیگا۔
کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل 1 اپ کو لاہور، شاہدرہ،لالہ موسیٰ سے پشاور پہنچایا جائیگا،تیزگام 8-ڈاؤن کو خانیوال پہنچانے کیلئے لاہور سے براستہ ساہیوال شٹل ٹرین چلائی جائے گی،جعفر ایکسپریس 40-ڈاؤن کے مسافروں کیلئے بھی براستہ ساہیوال شٹل ٹرین چلائی جائے گی،عوام ایکسپریس 14-ڈاؤن کو خانیوال پہنچانے کیلئے لاہور سے دوسری شٹل ٹرین چلائی جائے گی
منسوخ ہونے والی ٹرینوں کے مسافروں کو ریفنڈ دیا جائے گا