سٹی 42: وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے دریائے راوی کادورہ کیا ،انتظامات کا جائزہ لیا
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے کہا بارڈر کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے آیا ہوں۔وزیراعلی کی ہدایت پر تمام نالوں کا دورہ کیا ، راوی پر 75 ہزار کیوسک پانی ہے،
اربن فلڈنگ کا پانی اڑھائی فٹ جمع ہے، انتظامات مکمل ہیں، بروقت سب کو آگاہ کیا ۔
بلال یاسین نے کہا ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا پانی آج رات گزرے گا ، بھارت کی جانب بھی بارشیں رک گئی ہیں ، ہاوسنگ سوسائٹی کو الرٹ پر رکھا ہے، خطرے کی بات نہیں ،1988 نہیں 1961 کے بعد یہ صورتحال ہے ،
غیرمعمولی حالات ہیں، شہری حفاظتی تدابیر اختیار کریں ،ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی ہم متاثر ہو رہے ہیں ،گرمیوں میں سیلاب سردیوں میں سموگ کا خطرہ رہتا ہے ،کوئی بند نہیں توڑا جا رہا ہے، افواہوں سے گریز کیا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App