وسیم احمد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے شاندار کارکردگی دکھانے والے 17 کھلاڑیوں کو اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا۔
اعزازیہ ڈومیسٹک ایونٹس میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو دیا جائےگا,پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 3مختلف کیٹگری میں کھلاڑیوں کو اعزازیہ دے گی,اے کیٹگری میں 2کھلاڑی نثار علی اور محمد راشد کو رکھا گیا,بی کیٹگری میں 4کھلاڑی سانول شہزادہ، نعمت اللہ، اسرار حسن اور ثنا اللہ شامل ہیں،سی کیٹگری کے 11کھلاڑیوں میں بدر منیر، کامران اختر، ادریس سلیم شامل ہیں،طلحہ اقبال، ہارون خان ، مطیی اللہ، نصیب اللہ ، بابر علی، محمد صفدر، انیس جاوید شامل ہیں۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اے کیٹگری کو ماہانہ 26500 روپے ادا کرے گا،بی کیٹگری کو 21500 ،سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 18500 روپے اعزازیہ ملے گا،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 17 بہترین پرفارمرز کو 6ماہ تک اعزازیہ دے گی۔