عرفان ملک : لاہور پولیس نے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راوی کراسنگ کے6 پوائنٹس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔
لاہورپولیس نے راوی کراسنگ کے 6پوائنٹس ہائی الرٹ کر دیئے۔
شاہدرہ ، سگیاں ، پرانا راوی پل کے مقامات ہائی الرٹ کر دئیے،لاہور اسلام آباد موٹر وے ، سیالکوٹ موٹر وے پل کے مقامات ہائی الرٹ کر دئیے،پولیس کو پلوں کے قریب بے جا رش ،عوام کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ عوام کی پلوں ،دریا کنارے سیلابی پانی دیکھنے پہنچ جاتے ہیں ،شہری اسے تفریح نہ سمجھیں ،اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔
شہریوں کودریا کناروں سے ہٹانے کیلئے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی۔