علی ساہی:جلسے ،جلوس،احتجاج و دنگے فساد کرنیوالے کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گے، شہر کے کسی بھی روڈ پر مظاہرین اکٹھے ہونگے تو کیمرے فوری نشاندہی کریں گے۔
گاڑیاں و موٹرسائیکلوں کی مخصوص تعداد جمع ہونے پرکیمرہ پوائنٹ آؤٹ کریگا، حکام کا کہنا تھا کہ کیمروں کی مدد سے مظاہرین کی شناخت،ڈنڈے،اسلحہ کی نشاندہی ہوگی۔
پارٹی پرچموں کی بھی شناخت وتعداد سامنے لائی جائے گی ،مظاہرین میں کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کو بھی نمایاں کیا جائےگا۔
مظاہرین کے اکٹھےہوتے ہی کیمروں کی مددسے فوری الرٹ جنریٹ ہوگا،الرٹ جنریٹ ہوتے ہی متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا جائےگا۔
مظاہرین نے مظاہرین کی نشاندہی کیلئے نیا سافٹ ویئر لانچ کر دیا،نئے سافٹ وئیر سے پولیس کواحتجاج وجلسے وجلوسوں کی مانیٹرنگ میں مددملےگی۔