ویب ڈیسک: معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطانؒ کے عرس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک نے 28 اگست بروز جمعرات کو ضلع بھر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی کا اعلان اٹک خورد میں معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطان کے عرس کے حوالے سے کیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری خدمات کے سوا ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور سکولز بند رہیں گے۔
خیال رہے حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال مذہبی عقیدت کیساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔