طیب سیف: بانی پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی ارکان کو اہم ہدایات کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پہلا استعفی آگیا۔
بانی کی ہدایات پر علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے عملدرآمد کیا، فیصل امین خان قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔
فیصل امین خان اکنامک افئیرز، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔
فیصل امین خان نے اپنا استعفی چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھیج دیا، مستعفی ہونے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کیا ہے۔
یا درہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔