پولیس نے بڑی کارروائیاں، ڈکیتی،راہزنی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث7 ملزمان گرفتار

 پولیس نے بڑی کارروائیاں، ڈکیتی،راہزنی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث7 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلشن راوی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی،موٹرسائیکل چوری وجھپٹا کی وارداتوں میں ملوث7 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

پولیس کے مطابق گن پوائنٹ،جھپٹا کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان سلیمان،بابر،امین گرفتارکرلیے۔ ملزمان سے پستول و گولیاں،4 موبائل،20 ہزار سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔ 

دوسری جانب ڈکیتی،راہزنی،چوری کی وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 2ملزمان سراج،عاطف گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضہ سے پستول و گولیاں،3 موٹرسائیکلیں اورنقدی برآمدہوئیْ 

موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان جبار،علی رضا  کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان سے چوری کی گئیں 3 موٹرسائیکلیں،پستول و گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔