لڑکی موٹر سائیکل چوری کر کے رفوچکر، ویڈیو وائرل  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں  چوری کی انوکھی واردات، طالبہ کے روپ میں لڑکی کی چند منٹوں میں  موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں چوری کی انوکھی واردات کی ویڈیو سامنے اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے، طالبہ کاروپ دھارے لڑکی نے منٹوں میں موٹرسائیکل چوری کرلی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول بیگ پہنے لڑکی کوتالہ کھول کرتاریں جوڑتے دیکھاجاسکتاہے،چور لڑکی نے بائیک سٹارٹ کی اورفرارہوگئی۔ 

 ویڈیو میں لڑکی کا چہرہ واضح نظر آ رہا ہے،  پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ  چور کو جلد ہی تلاش کرلیں گے ٹیمیں کام پہ لگادی ہیں۔