انفنکس کا انتہائی مناسب قیمت والا زبردست موبائل متعارف

 Infinix Hot 9 Pro price in Pakistan & features
کیپشن: Infinix Hot 9 Pro
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی چینی کمپنی انفنکس نے زبردست خصوصیات حامل اپنا نیا فون متعارف کرایا ہے جس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

تفصیلات کےمطابق نت نئے موبائلز مارکیٹ میں اپنی منفرد خصوصیات کے ساتھ فروخت کے لئے پیش کئے جارہے ہیں، نوکیا کے بعد پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی چینی کمپنی انفنکس نے بھی نیا موبائل لانچ کیا، ' انفنکس ہوٹ 9 پرو' پاکستانی موبائل مارکیٹ میں مناسب قیمت پر فروخت کے لئے دستیاب ہے، Infinix Hot 9 Pro کچھ نئی شاندار خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ڈیوائس کا پروسیسر اور 4 جی بی ریم اعلی کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ ' انفنکس ہوٹ 9 پرو'  میں 128 جی بی اندرونی اسٹوریج رکھی گئی ہے جس میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی کافی جگہ ہے،6.6 انچ کی سکرین ہے جو مکمل ایچ ڈی اور 720x1600 پکسلز کی حامل ہے، علاوہ ازیں مزید زبردست خصوصیات شامل کی گئی ہیں جبکہ بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے،پاکستان میں اس موبائل کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے،مارکیٹ میں موبائل 24،999  کی قیمت میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوکیا موبائل کمپنی نے اپنا ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے، تین کیمروں پر مشتمل نوکیا جی 400  کا پروسیسر طاقتور ہے۔6.5 انچ کی سکرین ہے جو کہ 1080x2400 پکسل ریزولوشن کی خصوصیات رکھتا ہے، 6 جی بی ریم اور 128 گیگا بائٹس کا اندرونی ذخیرہ بہت ساری معلومات کو ذخیرہ کرنے کی صیلاحیت رکھتا ہے۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer