مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ؛ حمزہ شہباز شریف

 مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ؛ حمزہ شہباز شریف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کی غیر قانونی گرفتاریوں پر حمزہ شہباز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، پر امن سیاسی کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریاں سراسر سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل صوبائی حکومت سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگی ہوئی ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔