ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کا بلاول سے کیسا رشتہ؟ حال دل بیان کر دیا

شیخ رشید کا بلاول سے کیسا رشتہ؟ حال دل بیان کر دیا
کیپشن: شیخ رشید اور بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا شملہ پہاڑی نادرا آفس کا دورہ، چیئرمین نادرا طارق ملک نے آپریشنل امور پر بریفنگ دی۔ شیخ رشید نے کہاکہ لاہور کا کوئی بھی مقام افغان مہاجرین کے خالی نہیں کرایا گیا تاہم نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجراء کرکےعدالتوں کا بوجھ کم کردیاہے۔ آئندہ دو سال میں متعدد سیاسی رہنماؤں کےکیسزکا فیصلہ آجائےگا اور بہت سارے لوگ جیل جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادار آفس کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین سالہ حکومت پر عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،
آن لائن ویزے کا اجرا کر دیا۔ افغانستان میں تیس سے پینتیس پاکستانی رہ گئے جبکہ 15 سو  لوگوں کو بائی ایئر انٹری ٹرانزٹ ویزہ دیا۔ چمن اور طور خم بارڈر کھلے ہیں، ڈپلومٹ، صحافی آنا چاہیے تو ایئر پورٹ پر 21 دن کا ٹرانزٹ ویزہ دیا جائے گا۔ ساری دنیا نے کابل سے انخلا پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر افغانستان سے آنے والوں کو ٹریٹ کیا جائے گا۔ بھارت نے مجھے نشانہ بنارکھا ہے، سی پیک پاکستان کی ترقی کی شہ رگ ہے اور اس کے خلاف سازش ملک کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔دنیا کی سیاست پشاور اور اپوزیشن کی سیاست کراچی جا رہی ہے، پاکستان بہت اہم ہونے جا رہا ہے۔  اگر اپوزیشن خوش نہیں تو دو سال مزید انتظار کرے، عمران خان اس تھکی ہوئی اپوزیشن سے نہیں جا رہی.

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کی حکومت پانچ سال کہیں نہیں جا رہی، نواز شریف کو چوبیس گھنٹے کا پاسپورٹ مل سکتا ہے۔  الیکٹرونک ووٹنگ لسٹیں جلد فائنل ہو جائیں گے، نوے لاکھ سے ایک کروڑ ووٹ ہوں گے۔ بلاول کے ساتھ دل کا رشتہ ہے، دل کامعاملہ دکانداروں کے سامنے نہیں رکھتے. انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سالوں میں بہت لوگ جیل جائیں گے،  طالبان کی حکومت بنے گی اور 31 اگست کے بعد افغانستان پر تبصرے کروں گا.