مریم نواز کو اپنی شادی کے دن یاد آنے لگے، رخصتی کی تصویر شیئر کردی

Maryam Nawaz wedding Photo
کیپشن: Maryam Nawaz wedding Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز  کو اپنی شادی کے دن یاد آنے لگے، انہوں نے والد کے ہمراہ اپنی رخصتی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی وائرل تصاویر کے بعد والد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ اپنی رخصتی کی بھی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردی، تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’باپ کی شفقت اور سایہ۔‘ شیئر کی جانے والی تصویر 29 برس قبل کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے تصویری کولاج میں ایک جانب مریم نواز کی رخصتی کی تصویر ہے تو دوسری جانب عائشہ سیف کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تصویر ہے۔

واضح رہےکہ 25 اگست کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف سے لندن ایک مقامی ہوٹل میں ہوا ، تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر عزیزو اقارب نے شرکت کی، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہر روایتی ڈھول کا اہتمام کیا گیا، ن لیگی رہنما زبیر گل کی قیادت میں کارکن جمع ہوئے اور خوشی میں بھنگڑے ڈالے جبکہ ہوٹل کے باہر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

جنیدصفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے مقبول ترین گیت ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی  ہے، پاکستانی شوبز سٹارز  بھی جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف ہوگئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer