ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذور طلبہ کیلئے خوشخبری

معذور طلبہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیز کے الحاق شدہ کالجز کے معذور طلبہ کو بھی الیکڑک وہیل چیئر دینے کا فیصلہ کرلیا، طلبہ پندرہ ستمبر تک اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ایچ ای سی نے معذور طلبہ کیلئے الیکٹرک وہیل چیئر کی فراہمی کے فیز ٹو کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم معذور طلبہ الیکٹرک وہیل چیئر کیلئے 15 ستمبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی سے الحاق شدہ کالجوں کے خصوصی طلبہ بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق الیکٹرک وہیل چیئر کیلئے یونیورسٹیز میں زیر تعلیم  طلبہ درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔اس ضمن میں ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرانے کیلئے اہلیت کا تفصیلی طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ایچ ای سی فیز ون میں 206 طلبہ کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر چکاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer