(ویب ڈیسک) مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معروف چینی ایپ ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم کو چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو جاری لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جنرل منیجر ونیسا پپاز کمپنی کی قائم مقام سربراہ ہوں گی۔قبل ازیں امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک سے امریکی شہریوں کی جاسوسی کی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر نے چینی کمپنی کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی دیے تھے جس کے خلاف چین نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر رکھا ہے۔