ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے نئی کہانی شیئرکردی

ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے نئی کہانی شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے فارغ وقت کی مصروفیات کے بارے میں بتادیا ،اسرا بلجیک ’’ حلیمہ سلطان ‘‘نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا۔

اپنی اس اسٹوری پر ہی انھوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔دیگر افراد کی طرح وہ بھی کتابیں پڑھنے کی شوقین ہیں۔
 

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسراءبیلجک نے کتاب کے سرورق کی تصویر بھی شیئر کی۔

  

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستانی کھانے نوش کر رہی تھیں، اس دوران انھوں نے بتایا کہ چکن بریانی ان کا پسندیدہ کھانا ہے۔اپنی اس ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں ایسرا، آج میں بہترین پاکستانی کھانے نوش کرنے جارہی ہوں تاکہ میں اپنی نمبر ایک ڈش کا انتخاب کر سکوں۔‘اسی ویڈیو کے اختتام پر ایسرا نے کہا کہ ’میں نے تمام کھانے کھائے ہیں، اور بغیر کسی شک کے چکن بریانی سب سے بہترین ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

یاد رہے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں   حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی مقبولیت دیگر اداکاراؤں کی نسبت زیادہ ہے،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں، اداکارہ کے اب ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer