ڈیفنس(ویب نیوز) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بیٹے کے ساتھ تصویر جاری کردی اور مداحوں کی جانب سے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکارحمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور سورة الروم کی آیت نمبر 21 کا ترجمہ بھی لکھا۔
دوسری جانب نیمل خاور خان نے بھی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بچے کے ساتھ تصویر جاری کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی سے شادی سے قبل نیمل خاور خان نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کشی اختیار کرلی اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔