ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد کر لیں۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے مطابق ملزم سلمان کے خلاف خاتون کے بھائی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزم سلمان کو حراست میں لے لیا اور خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد کرلیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔