(علی ساہی) شہری پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے چالان کا اجراء شروع کردیا گیا۔
پراپرٹی ٹیکس کے 14-2013 کے سروے کے بعد جن پراپرٹیوں پر 100 فیصد ٹیکس بڑھا دیا گیا تھا ایسے پراپرٹی مالکان کو سالانہ 10 فیصد چھوٹ دی گئی ہے جس کی منظوری کا نوٹیفکیشن سیکرٹری ایکسائز نے جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد شہری آن لائن چالان نکلوا سکتے ہیں، رواں سال اس نوٹیفکیشن سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کو فائدہ ہوگا۔