ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان کو فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کی فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ،خبر نشر ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

بیگم کوٹ میں منچلا غنی دوستوں کو متاثر کرنے کے چکر میں فلمی انداز میں ہوائی فائرنگ کرتا رہا، سٹی 42 کو موصول ہونے والی موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غنی اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر موجود ہے اور پسٹل سے ہوائی فائرنگ کررہا ہے۔

ایس پی سٹی غضنفر شاہ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے ملزمان عبدالغنی اور شعیب کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer