ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کی گئی شرائط ناقابلِ قبول ہیں: مارکوروبیو

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کی گئی شرائط ناقابلِ قبول ہیں: مارکوروبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پیش کی گئی شرائط ناقابل قبول ہیں۔ 

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاملات کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پیش کی گئی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

 مارکوروبیو نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں اور فریقین کے درمیان بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے، لیکن ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گردی کی پشت پناہی فوری طور پر بند کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ایرانی مذاکرات کار امریکا کے ساتھ ڈیل تک پہنچنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔