ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور : ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

 پشاور : ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے سی بی سی پشاور کی کابوٹور چوک، دلازک روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم محمد عدنان ولد خیستہ رحمان گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار روپے اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ۔ ملزم بغیر لائسنس/اتھارٹی غیر قانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔