سٹی 42 : لاہور کے علاقے چائنہ سکیم میں سکریپ گودام میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، زخمی بچے کو فوری طور پر میئو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور اے سی شالیمار عامر بٹ موقع پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر کی جانب سے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز زخمی بچے کے علاج کے اخراجات برداشت کریں گی۔
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔