(سید زوار حسین کاظمی)سرگودھا میں تہرےقتل کی لرزہ خیز واردات،میلووال میں رشتہ کے تنازعہ پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین خواتین کو قتل کر دیا ۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے میلووال میں قتل ہونیوالی خواتین میں ماں بیٹی اور نوکرانی شامل ہے ،مقتولین میں حنف محسن ، مرحت محسن اور ملازمہ نورین کو قتل کیا گیا ۔
پولیس کاکہناہے کہ شوہر کا سوتیلا بھائی عباس اپنی بھاوج سے بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا،بھاوج کے انکار پر اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔