ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی: اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈاکس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔ 

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عدیل، محمد سلمان اور عاطف کے ناموں سے ہوئی ، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے گئے 6 موبائل فون اور 3 پرس بھی برآمد ہوئے۔ 

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ تفتیش کے دوران کلفٹن، بوٹ بیسن، فرئیر، سول لائن و دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ 

ملزمان کو CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔