ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 15 جون کے بعد مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی:محکمہ موسمیات

 15 جون کے بعد مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی:محکمہ موسمیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت میں کمی نہ آ سکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت بڑھ کر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی نہیں آ رہی۔

ماہرین کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باوجود موسم پر خاطر خواہ اثرات مرتب نہیں ہو سکے اور شہریوں کو بدستور شدید گرمی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 15 جون کے بعد مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے اور موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔