ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھرتیوں کا اعلان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھرتیوں کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) نے ڈرائیورز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے واک اِن انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والے 86 جبکہ ایل ٹی وی لائسنس کے حامل 74 ڈرائیورز کی بھرتی کی جائے گی۔ یہ بھرتیاں عارضی بنیادوں پر کی جائیں گی۔

کمپنی کے مطابق خالی آسامیوں کے لیے واک اِن انٹرویوز 28 سے 30 اپریل تک آؤٹ فال روڈ ورکشاپ میں منعقد ہوں گے، جہاں امیدوار براہ راست شرکت کر سکتے ہیں۔

بھرتیوں کے لیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 50 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کے پاس متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس بھرتی مہم کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا اور افرادی قوت میں اضافہ کرنا ہے۔