ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی عمارت ائیر سٹرئیک میں تباہ

 IDF, Israeli Air Force, Air Strike, South Beirut , Hezbollah under attack, IDF
کیپشن: آج 27 اپریل 2025 کو بیروت، لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ (اے پی/بلال حسین)

سٹی42:  اسرائیل کی فوج نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو ائیر سٹرائیل سے تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
IDF نے بتایا ہے کہ  اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک ڈھانچے پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔

اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے کہا تھا  کہ وہ اس علاقے میں حزب اللہ کے ایک اثاثے کو نشانہ بنائے گی، اور شہریوں کو اس مقام سے کم از کم 300 میٹر کے فاصلے پر نکل جانے کی تنبیہ کی جائے گی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق جنگی طیاروں کی جانب سے ایک عمارت  کو تباہ کرنے کے لیے بھاری گولہ بارود گرانے سے قبل اس علاقے میں کئی چھوٹے انتباہی حملے کیے گئے۔

اس ائیر سٹرائیک مین ہونے والے جانی نقصان کی کوئی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی۔ 

نومبر میں لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کے نفاذ کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے جب IDF نے بیروت میں حملے کیے ہیں۔