کیپشن: File Photo 28 مارچ کو بیروت میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے بمباری کرنے والے علاقوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹوگرافر: بابدہ مروان نعمانی/تصویر اتحاد/گیٹی امیجز (تصویر اتحاد/گیٹی امیجز بذریعہ بلومبرگ)
سٹی42: اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ کیا ہے۔ الجزیرہ نیوز نے یہ بتایا ہے کہ اسرائیل نے آج شام پہلے مقامی آبادی کو علاقہ چھوڑنے کا انتباہ کیا۔ اب کچھ لمحے پہلے اسرائیلی ائیر فورس نے جنوبی بیروت میں فضائی حملہ کیا ہے۔
فوٹیج میں حملے کے بعد دحیہ کے جنوبی مضافات میں سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا شعلہ اٹھتا دکھایا گیا ہے۔
یہ بریکنگ سٹوری ابھی ڈیویلپ ہو رہی ہے جس کی مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی ریڈرز کے ساتھ شئیر کی جائیں گی۔
سٹی42: بیروت میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر مارا گیا۔ اس سے پہلے اسرائیل نے جنوبی بیروت مین ایک عمارت پر بمباری کی جس سے اسلحہ کا ایک ذخیرہ تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی اے ایف کے حملے میں حزب اللہ کے ایک اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا گیا جہاں بھاری اسلحہ موجود تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کو مارنےکا دعویٰ کیا ہے۔
لبنان کی حکومت کا بیروت میں حملوں پر حتجاج
لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکا اور فرانس سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔
جوزف عون کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن ہونے کے ناطے امریکا اور فرانس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے آج تیسری مرتبہ بیروت شہر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل لبنان کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچا کر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔
آج شام بیروت میں کیا ہوا
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے میزائلوں کے ایک گودام پر حملہ کیا تھا اور ایک اور حملے میں ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے ایک کارکن کو جنوبی لبنان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔
فوری طور پر بیروت کے جنوبی علاقے میں عمارت پر ہونے والے تباہ کن ہوائی حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مکینوں کو انخلا کے لیے انتباہ کے بعد سامنے آیا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لبنانی دارالحکومت میں ذخیرہ کیے گئے میزائل "اسرائیل کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔"
"اسرائیل لبنان میں کہیں بھی حزب اللہ کو مضبوط ہونے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ پیدا نہیں ہونے دے گا"۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو – جو تاریخی طور پر حزب اللہ کا گڑھ ہے – کو دہشت گرد گروہ کی پناہ گاہ کے طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ "ان خطرات کو روکنے کی براہ راست ذمہ داری لبنانی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔"
Caption aآج 27 اپریل 2025 کو بیروت، لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔
بیروت پر جنگ بندی کے بعد تیسرا حملہ
آج جنوبی بیروت مین ہونے والی ائیر سٹرائیک لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد تیسرا حملہ تھی۔
پچھلے حملے 28 مارچ کو ہوئے تھے، جب اسرائیل نے شمالی اسرائیل پر لبنان سے دو راکٹ داغے جانے کے بعد جوابی کارروائی کی تھی۔ اور یکم اپریل کو، جب ایک غیر اعلانیہ حملے میں حزب اللہ کے یونٹ 3900 کے رکن حسن بدیر سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے کن کے متعلق اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کی ایلیٹ قدس فورس کے رکن تھے۔
آج اتوار کو دن کے اوائل میں X کو ایک پوسٹ میں، IDF کے عربی زبان کے ترجمان، کرنل Avichay Adraee نے ایک نقشہ شائع کیا جس میں جنوبی بیروت کی ایک عمارت کا محل وقوع دکھایا گیا تھا، اور شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے اس سے کم از کم 300 میٹر (984 فٹ) باہر نکل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نقشے اور اس سے ملحقہ عمارتوں کے مطابق سرخ رنگ میں نشان زدہ عمارت میں موجود ہر شخص کے لیے: آپ حزب اللہ کی تنصیبات کے قریب موجود ہیں۔
ڈرون اٹیک
لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ شخص اپنے چکن فارم پر کام کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔
نومبر 2024 کی جنگ بندی نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً دو ماہ کی کھلی جنگ سمیت ایک سال سے زیادہ کی لڑائی کا خاتمہ کیا لیکن جنگ بندی پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد اب تک نہیں ہو پایا۔
حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب 8 اکتوبر 2023 کو حزب اللہ نے حماس کی حمایت میں یہودی ریاست پر راکٹ اور ڈرون برسانے کا آغاز کیا، سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے اندر گھس کر حملے کئے تھے جن میں سینکڑوں افراد مارے گئے اور دو سو اکاون کو حماس کے کارکن اغوا کر کے غزہ لے گئے تھے۔
سٹی42: اسرائیل کی فوج نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو ائیر سٹرائیل سے تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ IDF نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک ڈھانچے پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔
اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ اس علاقے میں حزب اللہ کے ایک اثاثے کو نشانہ بنائے گی، اور شہریوں کو اس مقام سے کم از کم 300 میٹر کے فاصلے پر نکل جانے کی تنبیہ کی جائے گی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق جنگی طیاروں کی جانب سے ایک عمارت کو تباہ کرنے کے لیے بھاری گولہ بارود گرانے سے قبل اس علاقے میں کئی چھوٹے انتباہی حملے کیے گئے۔
اس ائیر سٹرائیک مین ہونے والے جانی نقصان کی کوئی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی۔
نومبر میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے جب IDF نے بیروت میں حملے کیے ہیں۔