سٹی 42: ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اہم گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایشین ہاروسٹ چرچ، دی آرمی سالویشن چرچ کو چیک کیا، ترجمان پولیس کے مطابق دوران وزٹ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا،سکیورٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ،
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا گرجا گھروں میں عبادت کیلئےآنیوالےتمام افرادکی چیکنگ کویقینی بنایاجارہاہے ،پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے،
Stay tuned with 24 News HD Android App