سٹی 42: ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا
سکریڈ ہارٹ چرچ،کیتھڈرل چرچ،اور پاکستان چرچ میں سکیورٹی انتظامات چیک کئے،ایس پی سول لائنز نے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا،سیکورٹی پر مامور جوانوں کوالرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایت کی ، ایس پی سول لائنز گرجا گھروں منتظمین سے بھی ملے، ایس ایچ اوز نے بریفنگ دی
ایس پی سول لائنز نے کہا گرجا گھروں میں آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے ،پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے،اقلیتی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App