راو دلشاد: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی چائنا فلم فیسٹیول میں شرکت، چینی قونصل جنرل مسٹر ژاﺅ شرین نے وزیر اطلاعات پنجاب کو خوش آمدید کہا، چائنا فلم فیسٹیول میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی اور چیئرمین الحمراءرضی احمد کی شرکت۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں چائنا فلم فیسٹیول کا انعقاد پاکستان کی فلم انڈسٹری کےلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، چین کی پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں شراکت داری قابل تحسین ہے، پاکستان اور چین ملکر چاہیں تو مشترکہ طور پر فلم اور کلچر کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کرسکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے ریوائیول کےلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پنجاب حکومت دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی ترقی کرتے دیکھنا چاہتی، فلم انڈسٹری کےلئے گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کلچر کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار ہے۔
پاکستان اور چین ملکر فیچر فلمیں اور اینیمیشن فلمیں بناسکتے ہیں، لاہور اور بیجنگ میں نئے ٹیلنٹ،اداکاروں،پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین کی مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کریں، شنگھائی میں مشترکہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے، دونوں ملکوں کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔