ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نعیمہ بٹ بھی پاک بھارت میمز کا حصہ بن گئیں، ویڈیو وائرل

نعیمہ بٹ بھی پاک بھارت میمز کا حصہ بن گئیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  پاکستانی معروف  اداکارہ نعیمہ بٹ نے  بھی پاک بھارت جنگ میمز کا حصہ بنتے ہوئے  دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی دوسرے میمرز کی طرح  فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  کارخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کیلئے ایک  مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دلچسپ جملے پر لپ سنکنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نعیمہ بٹ کہتی ہیں کہ ‘انڈیا نے پاکستان کا پانی بند کردیا اور پورا پاکستان پریشان ہے لیکن میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ میں تو نہاتا ہی نہیں ہوں‘۔

صرف یہی نہیں ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے  نعیمہ نے لکھا کہ ‘یہ ہے میرے لمبے بالوں کا راز‘۔

ویڈیو انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح نعیمہ کے سینس آف ہیومر کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

یاد  رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو خدا کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کے بالوں کا تعلق ان کے خاندان سے  ہے کیونکہ  یہ جینیاتی طور پر اچھے ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینا، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال بھی ان کے بالوں کو لمبا اور گھنا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے لمبے بالوں کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ  اسٹائلنگ کے دوران اکثر انہیں بال کٹوانے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر بالکل توجہ نہیں دیتیں۔