علی ساہی : پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی مصروف عمل ہے،رواں سال اب تک 12 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 05 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 02 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے،01 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 50 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے،کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 44 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔
14 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی،29 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 1581 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،55 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی ، 11 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں،5846 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی ،1212 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ، شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں،شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔