قاسم علی شیخ : بہاولنگر میں پٹواری کے اوباش منشی کا خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پٹواری کے منشی نے خاتون کو ہسپتال میں نرس کی نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، اوباش شخص نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنالی۔
تر جمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم روپوش ہوگیا، متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔
متاثرہ خاتون نے اعلیٰ افسران سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔