ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بلےباز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے، 

حارث سہیل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران بائیں کندھے میں انجری کا شکار ہوئے، البتہ انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم اسکین تسلی بخش آئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ میچ سے قبل انکی شرکت کا فیصلہ ٹیم میجمنٹ کرے گی۔سیریز کے پہلے دو میچز 27 اور 29 اپریل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں جبکہ اگلے تین میچز 3، 5، 7 مئی کو کراچی میں شیڈول ہیں