شادی پرعالیہ اور رنبیر کو  سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟تفصیلات آ گئیں

Ranbir kapoor,Alia bhatt,Bolly wood,
کیپشن: Ranbir and Alia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی بیاہ پر دوست احباب ،رشتے دار ،دلہا،دلہن کو تحفے وغیرہ دیتے ہیں،اگر بات کریں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تو نو بیاہتا جوڑے کو اپنی شادی پر بہت سے قیمتی تحائف ملے۔

اداکار رنویر سنگھ نے رنبیر کپور کو شادی کے تحفے میں مہنگی ترین اسپورٹس بائیک Ninja H2 R دی ہے۔معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ کو شادی پر ہیرے کا ہار دیا ہے جس کی  مالیت 9 لاکھ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیان مکھرجی نے اس نوبیاہتا جوڑی کو Audi Q8  تحفہ میں دی  جبکہ کرینہ کپور نے عالیہ بھٹ کو تین لاکھ کی مالیت کا ہیرے کا سیٹ دیا ۔

 عالیہ بھٹ کے قریبی دوست و اداکار سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ کو 3 لاکھ کی مالیت کا ہینڈ بیگ دیا ۔

اداکارہ انوشکا شرما نے عالیہ بھٹ کو اُن کے پسندیدہ اور مشہور ترین ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس تحفے میں دیا  جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ  ہے۔ ورن دھون کی جانب سے نئی نویلی دُلہن کو مہنگے اور مشہور ترین برانڈ کی سینڈل دی گئی ہے، اس سینڈل کی مالیت 4 لاکھ ہے۔

 فرینڈ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اس جوڑی کو مہنگی ترین گھڑیاں دی گئی ہیں جن کی مالیت تا حال ایک راز ہے۔اداکار ارجن کپور نے اپنے نوبیاہتا دوست رنبیر کپور کو مہنگے ترین برانڈ کی ڈیڑھ لاکھ کی ایک جیکٹ دی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے عالیہ بھٹ کو پلاٹینیم دھات سے بنا ساڑھے 14 لاکھ کا بریسلیٹ تحفے کے طور دیا گیا ہے۔

 اس جوڑی  شادی کے موقع پر دیے گئے  تحائف  کی فہرست بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ۔