خواتین کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری

Women cricketers,Trials,Pcb
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش پاکستان کرکٹ بورڈنے آئندہ ماہ ملک بھرمیں خواتیں کرکٹرز کے ٹرائلز منصوبہ بنالیا ،ٹرائلز سے آئندہ برس ویمن انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

باصلاحیت خواتین کرکٹرزکی تلاش کیلئے تمام چھ صوبائی ایسوسی ایشنزکےہیڈ کوارٹرز میں ٹرائلزکاانعقاد کیا جائےگا،بلوچستان میں 12 مئی، سینٹرل پنجاب میں چھ سے نومئی، خیبرپختونخوا میں نو سے 11 مئی، ناردرن میں 10 سے 17 مئی، سندھ میں 18 سے 28 مئی جبکہ سدرن پنجاب میں 10 سے 12 مئی تک ٹرائلز کا انعقاد ہوگا۔

گلگت بلتستان کے ٹرائلزکا شیڈول بعدمیں جاری کیا جائےگا، انڈر19 کے علاؤہ ایمرجنگ اور سینئر کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، پی سی بی ویمن ونگ کےمطابق ملک بھرمیں ہونیوالےٹرائلز کیلئے سابق ٹیسٹ اورفرسٹ کلاس کرکٹرزپرمشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ٹرائلزسے آئندہ برس ویمن انڈر 19 ورلڈکپ کیلئےقومی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔