ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی موجیں ختم، کروڑوں روپے ہرصورت واپس کرنے ہونگے

اساتذہ کی موجیں ختم، کروڑوں روپے ہرصورت واپس کرنے ہونگے
کیپشن: salary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن اور کروڑوں کے واجبات کی واپس ادائیگی کا معاملہ،  اساتذہ نے ٹائم سکیل پروموشن غیر قانونی قرار دینے پر سرکاری رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے وائس چانسلر سے ٹائم سکیل پرموشن دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل پرموشن اور مراعات کے وصولی کیلئے اساتذہ کے حلف نامے نکال لیئے،  اساتذہ نے حلف دیا تھا کہ اگر حکومت نے ٹائم سکیل پرموشن واپس لی تو اساتذہ تمام مراعات واپس کریں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ فنانس نے تمام جامعات میں اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چند روز قبل ٹائم سکیل پروموشن واپس لے لی تھی، یونیورسٹی اساتذہ غیر قانونی ٹائم سکیل پروموشن لے کر کروڑوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کو ٹائم سکیل پروموشن مشروط طور پر دی تھی، نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن حکومت کی طرف سے واپس ہونے پر اساتذہ مراعات واپس کریں گے،  یونیورسٹی انتظامیہ سے کروڑوں روپے لینے کے بعد اساتذہ معاہدے سے مکر گئے، نوٹیفیکیشن کے تحت ٹائم سکیل پروموشن غیر قانونی ہونے پر اساتذہ سرکاری رقم واپس کرنے کے پابند ہیں گزشتہ روز مختلف اساتذہ تنظیموں نے وائس چانسلر کا گھیراؤ بھی کیا،اساتذہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ  پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ٹائم سکیل پروموشن فوری بحال کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer