اداکار شان شاہد کی آج سالگرہ، کتنے سال کے ہوگئے؟

Shaan Shahid
کیپشن: Shaan Shahid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاؤن (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی شان اداکار و ہدایتکار شان شاہد پچاس سال کے ہوگئے، مداحوں اور قریبی عزیز رشتہ داروں کی جانب سے نیک نیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں,لالی ووڈ اداکار تین دہائیوں سے فلمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ شائقین کو ان کی نئی فلم ضرار کا بے چینی سے انتظار ہے۔ 

اداکارہ شان نے فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا، وہ معروف ہدایتکار مصنف ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو بیگم کے صاحبزادے ہیں، 1990ء میں فلم بلندی شان کی فلم انڈسٹری میں ہیرو کی آمد بنی، شان نے بطور اداکار ڈیڑھ سو زائد پنجابی اردو فلموں میں کام کیا جبکہ دس سے زائد فلمیں بطور ہدایتکار بھی بنائیں جن میں گنز اینڈ روزز، مجھے چاند چاہیے، موسیٰ خان، ظل شاہ، ارتھ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

شان پاکستان فلم انڈسٹری کو معیاری فلم انڈسٹری بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے اور حکومت کی جانب سے انہیں دوہزار سات میں فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

شان کی ایک فلم ضرار اب بھی تیار ہے جس میں وہ محب وطن پاکستانی سپاہی کا کردارا دا کررہے ہیں جو ملک دشمنوں کو ملیا میٹ کرتا ہے، شان شاہد ستائیس اپریل 1971ء میں لاہور میں ہی پیدا ہوئے اور آج اپنی پچاس ویں سالگرہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ منا رہے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer