طبی عملے کیلئے ہرماہ اضافی تنخواہ کا اعلان

طبی عملے کیلئے ہرماہ اضافی تنخواہ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں لرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف  سمیت طبی عملے کے پنجاب حکومت نے ہر ماہ اضافی ےتنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 152 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 لاکھ 81 ہزار 551 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پاکستان میں  کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 286 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13749 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنےوالے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور ماہرین صحت کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اپریل سے لے کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی تک ہر ماہ ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ حکومت ڈاکٹروں اور منسلک طبی ماہرین کی تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔حکومت کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے جبکہ احتیاطی اقدامات اختیار نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ عالمی وبا سے لڑنے اور جیتنے کے لیے یہی واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ شہرمیں کورونا وائرس کےباعث لگنے والےجزوی لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے،پولیس نےاہم شاہراہیں ناکہ بندی کرکےٹریفک کے لیےبند کردیں۔نرم لاک ڈاؤن چھٹی کے روز اچانک سخت ہو گیا تھا،پولیس فورس نے ختم کئے ناکے بحال کرکے شہریوں کو فوری نقل وحرکت سےروکدیا،تمام ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز  بھی گزشتہ روزناکہ جات پر پہنچےتھے۔مال ،جیل اور فیروز پورروڈ سمیت اہم علاقوں میں اہلکاروں کا ڈبل سواری گھومنے والوں کےخلاف سخت ایکشن ، فور وہیل میں دو سے زیادہ افراد کے سفر پر بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی، بیشتر شہریوں کو واپس بھیج دیا۔

ایس ایس پی آپریشنزفیصل شہزاد کےمطابق شہربھرمیں جزوی لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے،ناکوں پرغیرضروری سفرکرنے والوں کو واپس  بھجوایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ڈبل سواری اورکار میں دو سے زائد سوار ہونے پرکارروائیاں بھی جاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer