جماالدین: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، عدالت نے ملزمان کے وکیل کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے کے دو گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین ایڈووکیٹ اور رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے پولیس کے گواہان سے جزوی جرح کی، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر استغاثہ کے مدعی جواد حامد کے تفصیلی بیان پر جرح کے لیے ملزمان کے وکیل برہان معظم ایڈووکیٹ نے مہلت مانگ لی۔
عدالت نےسماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے کو آٹھ بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا، دوسری جانب سابق ایس پی عمر ورک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کے گواہ عبدالقیوم کو ہراساں کرنے کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء نے عدالت میں درخواست دائر کی۔